تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کاسالانہ بجٹ ساڑھے تین کروڑروپے
6ماہ کے یوٹیلٹی بل ایک کروڑ 20لاکھ سے اوپر ،2016سے مجموعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا
ہفتہ 15 جنوری 2022 22:17
(جاری ہے)
اسپتال کا مجموعی بجٹ 2016سے بدستور ساڑھے تین کروڑ روپے ہے ۔سالانہ یوٹیلیٹی بلز کی مد میں کم و بیش دو کروڑ روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔
راواں مالی سال میں صرف چھ ماہ کے یوٹیلیٹی بلز ایک کروڑ 20لاکھ روپے سے تجاوز کر چکے جبکہ نئے مالی سال کے چھ ماہ بقایا ہیں۔ ڈائیلسز سنٹر اور کورونا لیب کے ماہانہ اخراجات بھی لاکھوں روپے ہیں۔ اسپتال میں تین جنرل سرجن ہیں جو سہولیات نہ ہونے اور اخراجات کی کمی کی وجہ سے صرف دو روز سرجری کرتے ہیں۔بقیہ ایام میں آپریشن تھیٹر گائنا کالوجسٹ ،آئی اسپیشلسٹ اور آرتھو پیڈک سرجن کے استعمال میں ہوتے ہیں۔ اسپتال کو فراہم کی جانے والی حکومتی ادویات کے علاوہ ضرورت پڑنے پرلوکل پرچیزمیں خریدی جانے والی ادویہ بھی اسی بجٹ سے خریدی جاتی ہیں۔ جبکہ ایکسرے کا شعبہ بھی ڈیجیٹل ہو چکا ہے جس کے لئے ایکسرے کی فلموں سمیت الٹرا ساؤنڈ کے شعبہ کے لئے میٹریل کی خریداری بھی اسپتال کے موجودہ بجٹ سے کی جاتی ہے۔ وزیرآباد کے مخیر حضرات اسپتال کو مسائل سے بچانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ انجمن بہبودی مریضاں، دیگر کئی ایک این جی اوزاور محمد رفیق بھُٹّہ کی قیادت میں قائم ہیلتھ کونسل اسپتال کا بڑا بوجھ برداشت کر تے ہیں۔ اسپتال کے کئی ایک شعبہ جات کے لیے ڈاکٹرز بھی دستیاب نہیںہیں۔ ای این ٹی سپیشلسٹ،نیفرالوجسٹ اور یورالوجسٹ کے بغیر چلنے والا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال عوام کو سہولیات دینے میں مشکلات کا شکار ہے۔ ڈائیلسز سنٹر کو میڈیکل اسپیشلسٹ کے حوالہ کیا گیا ہے جو امراض گردہ میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ کر رہے ہیں۔ ایمر جنسی میںسنگین نوعیت کے متعدد مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالا منتقل کر دیا جاتا ہے ۔عملہ کی کمی کی وجہ سے بعض اوقات وارڈ بوائے،مالی اور چوکیدار مریضوں کی مرہم پٹی کرتے نظر آتے ہیں جو ہسپتال سے باہریہی نیم حکیم پرائیویٹ کلینک بنا کر شہریوں کو تختہ مشق بنا تے ہیں۔ وزیرآباد سٹیزن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین شیخ طارق امین خالدایڈووکیٹ،الحاج مرزا تقی علی،شیخ شوکت علی رضا،شیخ صلاح الدین اورایوب احمد چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور کمشنر گوجرانوالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے مالی اور طبی عملہ کی کمی کے مسائل حل کر کے شہریوں کے لیے ہیلتھ سروسز کو موثر بنایا جائے اور اسپتال کے سالانہ بجٹ کو بڑھایا جائے تا کہ شہری علاج معالجہ کی بنیادی سہولتوںسے مستفید ہو سکیں ۔وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرآباد ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی،ریلوے آپریشن 5 گھنٹے معطل
پی پی 36 وزیرآباد کے ضمنی انتخاب کی تیاری مکمل، انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے گھر پولیس کا چھاپہ
باردانہ کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد
ڈکیتی کی واردات،ڈاکو موبائل شاپ سے 40لاکھ کے فون اور 25لاکھ کیش لوٹ کرفرار
ضمنی انتخابات ، وزیرآباد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
پٹرولنگ پولیس پوسٹ بُچہ چھٹہ ڈسٹرکٹ وزیر آباد کا افتتاح ,پنجاب میں 362 پٹرولنگ چیک پوسٹ ہیں،ڈی آئی جی ..
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی، درجنوں کو جرمانے، دکانیں سیل
وزیرآباد ،مستحقین اور بینظیر انکم سپورٹ کے اہل 31500 افراد کو ضلع بھر میں رمضان المبارک سے قبل راشن تقسیم ..
اکتیس ہزار سے زائد افراد کو فری راشن پیکج تقسیم کیاجائے گا، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد
پتنگ بازی خطرناک اور جان لیوا کھیل۔ ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ اے ایس پی وزیرآباد
وزیر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی