ملک کی ترقی سلامتی اور خودمختاری کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،حاجی نور محمد دمڑ

اتوار 24 فروری 2019 21:40

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2019ء) ملک کی ترقی سلامتی اور خودمختاری کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی ،پاک فوج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ،جنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیں ،تمام مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نور محمد دمڑ نے سنجاوی کلی نری ڈاگ میں حاجی عبداللہ جان پندوزئی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بڑی تعدا د میں لوگوں نے درخواستیں پیش کیں اور صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہماری سیاست کا محور ملک کی ترقی ،سلامتی اور عوام کی بلاتمیز خدمت ہے ،یہاں کے عوام کے مسائل سے باخبر ہوں ،ان کے حل کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کررہاہوں ،میرے حلقے کے تمام عوام میرے لیے برابر ہیں کسی کی بھی حق تلفی نہیں کریں گے،جو بھی فنڈ ملے گا ان کو اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر تقسیم کریں گے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں