ملک امین اسلم کا زیارت کا دورہ ،مستحقین میں اسٹوپ تقسیم کئے

جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قومی ورثہ ہے انکی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے، معاون خصوصی

جمعرات 11 مارچ 2021 23:45

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) وزیر اعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے موسمیاتی وماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے زیارت کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے کوشکی زیارت میں مستحقین میں اسٹوپ تقسیم کئے،پراسپیکٹ پوائنٹ اوبشتہ ریسٹ ہاوس میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا،قائد اعظم ریزیڈنسی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،سیکرٹری جنگلات محمد صدیق مندوخیل،ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم،چیف کنزرویٹر عبدالجبار بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ترقی فاونڈیشن کے امجد رشید محکمہ جنگلات کے افسران علی عمران،شریف بلوچ،عابد محمود، فاروق کاکڑ،حسیب کاکڑ،ڈسٹرکٹ چیئرمین زکوات سعد اللہ دوتانی،عبدالستار کاکڑ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے موسمیاتی وماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قومی ورثہ ہے انکی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے،گرین اور کلین پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے وفاقی حکومت جنگلات فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،درخت ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں،ماحول کو خوشگواربنانا ہماری اولین ترجیح ہے،جنگلات اورجنگلی حیات کی حفاظت اور ان کووسعت دینے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں،ضلع زیارت ایک پرفضا ئ مقام ہے ضلع زیارت سیاحت کا مرکز ہے،ضلع زیارت کی خوبصورتی اور سیاحت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،ضلع زیارت میں گیس پریشر میں کمی کو دور کرنے کے ساتھ دور درازعلاقوں کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ? ہے ہر شہر ی ایک ایک درخت لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں،حکومت نے درختوں کے حوالے سے ٹن ملین ٹری سونامی پروجیکٹ شروع کیا ہے،موجودہ حکومت جنگلات کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنگلات محمد صدیق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں،درخت زمین کا زیور ہیں،درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت النظیر بنا سکتے ہیں

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں