پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور مینیجرشہناز شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس

اتوار 8 فروری 2015 13:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد ا لطاف حسین نے پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور مینیجرشہناز شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ شہنازشیخ سمیت مرحومہ کے تمام سو گوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفرودس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دیں۔ آمین

وقت اشاعت : 08/02/2015 - 13:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :