کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، آرام باغ کلب نے بحریہ کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جمعرات 1 فروری 2024 22:49

کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، آرام باغ کلب نے بحریہ کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) ساتویں کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آرام باغ کلب نے بحریہ کلب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ایڈیشنل کمشنر کراچی سہر افتخار خان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں نقد و دیگر انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن الطاف حسین ساریو، کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، ممتاز قانون داں غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، آصف عظیم، آصف گلفام، اے سی آرام باغ نداسمن، میٹرو پاکستان کے THIRO اور عمران احمد شمیم و دیگر موجود تھے۔

فائنل میں فاتح ٹیم کی جانب سے دانیال چوہدری نے 15،عبداللہ امام نے 12 اور ہینری مائیکل نے 10پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے آصف علی نے12،علی حسن نے 10اور محسن گجر نے 8پوائنٹس سکور کئے۔ زاہد ملک، عامر شریف، محمد اشرف نے ریفریز جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد، محمد عثمان اور راج کمار نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی آرام باغ کے حسن علی اور گرلز کی بہترین کھلاڑی بیکن ہاوس کالج پی ای سی ای ایس کی انوشا یونس کو قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 01/02/2024 - 22:49:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :