سیالکوٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر سکولز انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہوگا

منگل 27 ستمبر 2022 15:12

سیالکوٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر سکولز انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ  بدھ سے  شروع ہوگا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2022ء) حکومت پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر سکولز انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کل (بدھ سے) شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع سیالکوٹ کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار احمد،ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف حسین شیخ،پی سی بی کے نمائندہ شاہد یوسف،ٹی ایس او محمد عدنان،عمر اکرم اور سی او ضلع کونسل شاہد وڑائچ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ میں 11 ٹیموں کے کل 220 کھلاڑی اور آفیشل حصہ لیں گے۔ میچز انور خواجہ گراؤنڈ اور گریژن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ 14 اکتوبرتک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور 28 کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے ہدایت کی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے۔
وقت اشاعت : 27/09/2022 - 15:12:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :