آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

افتتاحی میچ رمضانیہ اسپورٹس نے شفیع الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر شکست دیکراپنے نام کرلیا

پیر 17 اپریل 2017 21:39

آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) لعل اسپورٹس گرائونڈ ڈالمیا پر "آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز ہوگیا ،پیپل زپارٹی ضلع شرقی کے رہنماء راجہ کھو کھر اور رائو جنید اور دیگر کے ہمراہ فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر چوہدری اسحاق ،سب انسپکٹر نوید سومرو ،راجہ بلال ،ٹورنامنٹ آرگنائزر عابد مہر ،کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے سیکریٹری ناصر رند ،عبدالواحد جان ،علی مہر ،اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ رمضانیہ اسپورٹس لیاری نے مد مقابل شفیع الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر 11-10سے شکست دیکر اپنا نام کرلیا دوران کھیل وقت مقررہ تک مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا رمضانیہ اسپورٹس کی جانب سے انٹر نیشنل فٹ بالر عبدالعزیز جبکہ شفیع الیون کی جانب سے نصیر نے گول اسکور کئے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری شاہنواز بلوچ ،حبیب الرحمن اور وسیم اشرف نے انجام نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 17/04/2017 - 21:39:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :