ہاکی ٹیم کپتان حسیم خان نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی ایچ سے رابطہ کرنے کامطالبہ کردیا

بدھ 19 اپریل 2017 20:33

ہاکی ٹیم کپتان حسیم خان نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی ایچ سے رابطہ کرنے کامطالبہ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) بھارت نہیں کھیلتا نہ کھیلے،پاکستان کی نظریں ہاکی ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر ہے۔پاکستانی کپتان حسیم خان نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کے خلاف کارروائی کے کیلئے ایف آئی ایچ سے رابطہ کرنیکامطالبہ بھی کیاہے۔سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان نے بھارت کے خلاف ایف آئی ایچ سے ایکشن کا مطالبہ کردیاہے۔پاکستانی کپتان نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے معافی کے مطالبے کو بلاجواز قرار دے دیا۔بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جیت کاجشن منانے پرمعافی کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن واقعے پر پہلے ہی جواب جمع کراچکی ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 20:33:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :