نجم سیٹھی اورشاہد آفریدی کے درمیان ملاقات 23اپریل کودبئی میں ہوگی

جمعرات 20 اپریل 2017 17:01

نجم سیٹھی اورشاہد آفریدی کے درمیان ملاقات 23اپریل کودبئی میں ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور آل راؤنڈرشاہد آفریدی کے درمیان ملاقات 23اپریل کودبئی میں ہوگی۔شاہد آفریدی نیرواں سال جنوری میں ٹی 20انٹرنیشنل سیریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاہم ان کی فئیرویل میچ کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکی تھی۔

(جاری ہے)

بوم بوم نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں بورڈ کی عزت کی ضرورت نہیں ،آفریدی کے ردعمل کے بعد پی سی بی دفاعی پوزیشن پر آگیا اورمصباح اوریونس کیساتھ اب شاہد آفریدی کیلئے بھی پروقارالوداعی تقریب کا اہتمام کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پرکہا تھا کہ وہ آفریدی سے ملاقات کرکے ان سے فئیرویل کا وقت اورمعاملات طے کریں گے۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 17:01:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :