پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ایشین باکسنگ چیمپین شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

30اپریل سے 7مئی تک تاشقند میں کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میںپاکستان کی 7رکنی باکسنگ ٹیم شرکت کریگی

جمعہ 21 اپریل 2017 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے رواں ماہ کھیلی جانیوالی ایشین باکسنگ چیمپین شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق 7رکنی باکسنگ ٹیم میں قومی باکسرز مختلف کیٹگریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں 49کلو گرام کیٹگری میں محب اللہ ، 52کلو گرام میں سید محمد آصف، 64کلو گرام میں سلمان بلوچ، 69کلو گرام میں گل زیب، 75کلو گرام میں تنویر احمد، 81کلو گرام میں اوایس علی خان اور91کلو گرام کیٹگری میں ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ دو قومی باکسرز نقیب اللہ اور علی احمد ٹرئینگ کیمپ کے دوران ان فٹ ہونے کے باعث انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

کرنل ناصر ٹنگ نے بتایاکہ 30اپریل سے 7مئی تک تاشقند میں کھیلی جانیوالی چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے باکسرز نے قومی کوچز ارشد حسین اور سید حسن کی نگرانی میں بھر پور ٹرئیننگ کی ہے اور چیمپین شپ میں اچھے نتائج کیلئے پر امید ہیں جبکہ ایشین چیمپین شپ میں پاکستانی باکسرز چار سا ل کے وقفے کے بعد ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپین شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے ویزے لگ گئے ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی کا انتظار ہے ۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 14:13:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :