انتخاب عالم کا ریکارڈ پاش پاش، یاسرشاہ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی بائولر بن گئے

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:14

انتخاب عالم کا ریکارڈ پاش پاش، یاسرشاہ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی بائولر بن گئے
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز سپنر یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بائولر انتخاب عالم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ پانچ روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی بائولر بن گئے ہیں، یاسرشاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں روسٹن چیس اور شین ڈورچ کو ا?ئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، انتخاب عالم نے 125 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ یاسرشاہ نے اب تک 24 میچز میں 126 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 414 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 22/04/2017 - 21:14:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :