ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے کرکٹ کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

پیر 24 اپریل 2017 13:24

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے کرکٹ کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے،ویسٹ انڈیز کیخلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران یونس خان نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، میچ سے قبل یونس خان کو اعزاز حاصل کرنے کیلئے 23 رنز درکار تھے جنہوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیسٹ کیریئر میں 10 ہزار رنز مکمل کئے بلکہ پاکستان کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے،یونس خان نے 116 ٹیسٹ میچز میں 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت 52.39 کی اوسط سے 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا، یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 9 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں،یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل ہونے کے بعد کرکٹ کے حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں، آئی سی سی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے یونس خان کو 10 ہزار رنز کا سنگین میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے،یونس خان پرساتھی کھلاڑی دبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ ابھی ٹیسٹ سے ریٹائر نہ ہوں اور مزید ایک یا دو سال ملک کی خدمت کریں �

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 24/04/2017 - 13:24:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :