بھارتی ٹال مٹول، ایشین اسکواش چیمپئن شپ شروع ہونے میں ایک دن باقی ، پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہ ہوسکے

بھارت کا پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے،کھلاڑیوں کی تیاری دیکھ کر پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا تو پاکستان کو کامیابی سے کوئی روک نہیں سکے گا،پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان

پیر 24 اپریل 2017 19:15

بھارتی ٹال مٹول، ایشین اسکواش چیمپئن شپ شروع ہونے میں ایک دن باقی ، پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہ ہوسکے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) بھارت کی ویزوں کے اجرا میں ٹال مٹول کے باعث پاکستان کی ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت بھی دشوار ،بھارت نے اب تک قومی اسکواش ٹیم کو ویزے جاری نہیں کئے۔ایشین اسکواش چیمپئن شپ 26 اپریل سے چنائی میں شروع ہو رہی ہے،جس میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کو گزشتہ روز روانہ ہونا تھا۔لیکن ابھی تک بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے فرحان محبوب، فرحان زمان، طیب اسلم اور وقار محبوب کو شرکت کرنا تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی تیاری دیکھ کر پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا تو پاکستان کو کامیابی سے کوئی روک نہیں سکے گا۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 19:15:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :