چیمپئنز ٹرافی ،ْاظہر علی کی بھارت سے میچ میں شرکت مشکوک

علی کو آسٹریلیا کی سیریز میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے ،ْرپورٹ

بدھ 26 اپریل 2017 12:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) سابق کپتان اظہر علی کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تاہم بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انہیں معطلی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اظہر علی کو آسٹریلیا کی سیریز میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے۔ٹورنامنٹ کے قوانین نے اجازت دی تو اظہر علی پہلا میچ کھیل سکتے ہیں تاہم آئی سی سی قوانین کے تحت پہلے میچ میں سابق کپتان کی شرکت کا امکان نہیں ۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 12:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :