ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ایبٹ آباد میں شروع، دوسرا مرحلہ انگلینڈ میں ہوگا، ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 24جون سے شروع ہوگا

جمعہ 28 اپریل 2017 12:46

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ویمن کرکٹ تیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں جمعہ کو شروع ہوگیا۔ ویمن کرکٹرز نے ٹیم مینجر عائشہ اشعر، ہیڈ کوچ، صبیح اظہر اور بیٹنگ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بائولنگ، فیلڈنگ اور فٹنس کی پریکٹس کروائی گئی۔

ایبٹ آباد کی کنڈیشز انگلینڈ سے ملتی جلتی ہیں جس کی وجہ سے کیمپ کے پہلے مرحلے کا انعقاد ایبٹ آباد میں کیا گیا ہے جبکہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ انگلینڈ میں منعقد ہوگا جہاں پر کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کیلئے دو ہفتے ٹریننگ دی جائے گی۔ ویمن ورلڈ کپ 24 جون سے 24 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

قومی ویمن ٹیم کی کپتانی ثناء میر کریں گی۔

قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل دنیائے کرکٹ کی مشکل ٹیموں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف 20 اور 22 جون کو وارم اپ میچز کھیلے گی جس سے انہیں کافی پریکٹس ملے گی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لیسٹر میں کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، میرینہ اقبال، بسمعہ معروف، جویریہ خان، سعدیہ نین فاطمہ عابدی، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر) ثناء میر ( کپتان )، کائنات امتیاز، عثماویہ اقبال کھوکھر، ناصرہ سندھو، غلام فاطمہ، سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں عائشہ اشعر ( ٹیم مینجر)، صبیح اظہر ( ہیڈ کوچ )، ابرار احمد ( ٹرینر) محمد زبیر احمد ( ویڈیو اینالسٹ)، شاہد انور ( بیٹنگ کوچ ) شامل ہیں۔

ویمن کرکٹرز کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ ایبٹ آباد اور انگلینڈ میں لگنے والے کیمپ سے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بہت مدد ملے گی۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:46:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :