سین گیری کرکٹ آسٹریلیا ہیڈ آف آپریشنز کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 16:37

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) سین گیری کرکٹ آسٹریلیاہیڈ آف آپریشنز کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، گیری نے امریکہ ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کی غرض سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو متعارف کرانے میں سین گیری کا کردار انتہائی اہم تھا۔ کرکٹ آسٹریلیانے بھی گیری کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ گیری نے بڑی دیانت داری سے ہمارے ساتھ کام کیا، ملک میں ڈے اینڈ نائٹ کو متعارف کرانے میں بھی ان کا کردار اہم رہا اسلئے ہم ان کی کمی محسوس کریں گے۔ ۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 16:37:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :