پاکستان ون ڈے کپ، فاخرزمان بیٹنگ اور عامریامین بائولنگ کے شعبے میں سرفہرست

جمعہ 28 اپریل 2017 22:57

پاکستان ون ڈے کپ، فاخرزمان بیٹنگ اور عامریامین بائولنگ کے شعبے میں سرفہرست
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری پاکستان ون ڈے کپ میں اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد بلوچستان کے فاخرزمان بیٹنگ اور بلوچستان کے ہی عامریامین بائولنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں بلوچستان اور فیڈرل ایریاز نے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، بیٹنگ کے شعبے میں بلوچستان کے فاخرزمان چھائے رہے، انہوں نے چار میچز کی چار اننگز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی بدولت سے 298 رنز بنا رکھے ہیں، پنجاب پاکستان کے عمرامین دو سنچریوں کی مدد سے 296 رنز بنا کر دوسرے اور فیڈرل ایریاز کے محمدحفیظ ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 279 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں، دوسری جانب بائولنگ کے شعبے میں بلوچستان کے عامر یامین نو وکٹیں لیکر پہلے، پنجاب پاکستان کے فہیم اشرف 8 وکٹیں لیکر دوسرے اور سندھ کے عمرگل 7 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 22:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :