پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:00

بارباڈوس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دوسرا میچ کل اتوار سے برج ٹائون، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 مئی سے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:00:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :