مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا چھٹا کامیاب بلے باز بننے کیلئے مزید ایک رن درکار

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:39

مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا چھٹا کامیاب بلے باز بننے کیلئے مزید ایک رن درکار
برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق کو سابق ہم وطن بلے باز ظہیرعباس کے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید ایک رن درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ مصباح اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، ظہیرعباس اور مصباح نے 5062، 5062 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے 10041 رنز بنا رکھے ہیں، جاوید میانداد 8832 رنز بنا کر دوسرے، انضمام الحق 8829 رنز بنا کر تیسرے، محمدیوسف 7530 رنز بنا کر چوتھے اور سلیم ملک 5768 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 15:39:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :