ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ، مصباح الحق نے سابق بھارتی کپتان دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی منگل 2 مئی 2017 22:18

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ، مصباح الحق نے سابق بھارتی کپتان دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا
بارباڈوس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی2017ء) ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں مصباح الحق نے سابق بھارتی کپتان دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں سابق بھارتی کپتان دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دھونی نے 90 ٹیسٹ میچوں میں 78 چھکے لگائے تھے جبکہ مصباح الحق نے 70 ٹیسٹ میچوں میں 79 چھکے لگائے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2017 - 22:18:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :