فرانس میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پاکستان کا مثبت کردار

منگل 9 مئی 2017 23:10

فرانس میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پاکستان کا مثبت کردار
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ،فرانس میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں کیا جس میں فرانسوا پاپونی صدر پاکستان فرانس دوستی گروپ، نیشنل اسمبلی فرانس اور پیودو دالان صدر کرکٹ کلب فرانس سمیت کرکٹ کے درجنوں شائقین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں معین الحق نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ’جناح چیمپئنز ٹرافی‘ 2015 اور 2016 کے کامیاب انعقاد کے بعد فرانس میں کرکٹ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔انہوں نے فرانس میں اسٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پرفرانس کرکٹ کلب کو مبارک با ددیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ا?ئندہ بھی کرکٹ کے فروغ کیلئے پیش پیش رہے گا۔فرانسوا پاپونی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسٹریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کو پاکستان فرانس دوستی کی علامت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نوجوانوں میں کھیل اور تعمیری مصروفیات کے رحجان کو ترغیب دینے میں مدد ملے گی جبکہ مختلف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 09/05/2017 - 23:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :