برازیلین سٹار فٹ بالرنیمار کی معاون کوچ سے گرما گرمی ہوگئی

بدھ 10 مئی 2017 14:42

برازیلین سٹار فٹ بالرنیمار کی معاون کوچ سے گرما گرمی ہوگئی
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) بارسلونا کے برازیلین اسٹار نیمارکی معاون کوچ سے گرما گرمی ہوگئی۔نیمار ٹریننگ سیشن میں معاون کوچ جوآن کارلوس یونزے سے الجھ پڑے، دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر کلب کے دیگر اسٹاف کو مداخلت کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

اسپین سے تعلق رکھنے والے یونزے نے نیمار کو تکنیکی حوالے سے ہدایت دینا چاہی جس کاوہ برا مان گئے، انہوں نے نیمار کو فٹبال پر زیادہ توجہ دینے کا بھی کہا مگر وہ ناراضی کے عالم میں ٹریننگ چھوڑ کرگرانڈ سے باہر چلے گئے۔
وقت اشاعت : 10/05/2017 - 14:42:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :