مصباح الحق کا کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پر ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ

جمعرات 11 مئی 2017 23:45

مصباح الحق کا کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پر ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ
ڈومینکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) مسٹر ٹک ٹک سے مسٹر99کے نام سے مشہور پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں50گیندوں پر ایک رن بنانے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں مسٹر ٹک ٹک سے مسٹر99 کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے کامیاب کپتان مصباح الحق نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انوکھا ریکارڈ قائم کیا انہوں نے پہلی 26بالو ںپر کوئی بھی رن نہ بنا سکے جبکہ 27ویں بال پر پہلا رن بنا لیا۔ مصباح الحق 50بالیں کھیلنے کے باوجود ایک ہی رن پر ٹکے رہے۔ 52ویں بال پر چوکا لگا کر رنز میں مزید اضافہ کیا۔
وقت اشاعت : 11/05/2017 - 23:45:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :