آئی پی ایل،دہلی نے پونے کو 7رنز سے مات دیدی

ہفتہ 13 مئی 2017 13:31

آئی پی ایل،دہلی نے پونے کو 7رنز سے مات دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے رائزنگ پونے سپر جائنٹ کو 7 رنز سے ہرا دیا ہے۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔دہلی کی جانب سیکرون نائر نی64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ رشبھ پینٹ نے 36 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

پونے بولرز کی جانب سے اناڈکٹ اور اسٹوکس نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

دہلی کے 169 رنز کے تعاقب میں پونے ابتدا ہی سے مشکل میں رہے ،اوپنر اجنکیا رہانے پہلے اوور کی پہلی گیند پر ظہیر خان کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد منوج تیواری نے 60 ، کپتان اسمتھ38 اور بین اسٹوکس نے 33رنزبناکر میچ کو دلچسپ بنادیا، لیکن ٹیم پھر بھی ٹیم 7 وکٹ پر 161 رنز ہی بنا پائی۔دہلی بولرز کی جانب سے ظہیر خان اور محمد شامی نی2،2 وکٹ حاصل کیے۔
وقت اشاعت : 13/05/2017 - 13:31:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :