مصباح الحق اور یونس خان نے انتہائی شاندار انداز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا، صادق محمد

پیر 15 مئی 2017 13:53

مصباح الحق اور یونس خان نے انتہائی شاندار انداز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا، صادق محمد
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد، سابق وفاقی سیکرٹری سپورٹس اشرف خان، سابق آل رائونڈر رانا نوید الحسن، علی سلمان، سیالکوٹ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار ملک ذوالفقار نے مصباح الحق اور یونس خان کی ملک کیلئے سر انجام دی جانے والی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو عظیم ترین کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر فاتحانہ انداز میں ختم ہوگیا۔

مصباح الحق کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر پہلی بار شکست سے دوچار کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈین سرزمین پر تاریخ رقم کرکے مصباح اور یونس کے الوداعی میچ کو یادگار بنا دیا۔

(جاری ہے)

عالمی کرکٹ کے افق سے دو روشن ستارے اوجھل ہوگئے۔ صادق محمد نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے فوری طور پر متباد ل ملنا مشکل ہیں تاہم نئے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ وہ ان کی جگہ لینے کے لئے بھرپو ر محنت کریں گے۔

مصباح الحق اور یونس خان دونوں کرکٹرز نے انتہائی شاندار انداز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا اور یہ اعزاز کسی کسی خوش قسمت کرکٹر کو حاصل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو مصبا ح الحق اور یونس خان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں پی سی بی میں اہم عہدے پر فائز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ یونس خان اور مصباح الحق کی کمی مدتوں محسوس ہوتی رہے گی ۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 13:53:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :