نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن مستحکم

پیر 15 مئی 2017 15:19

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن مستحکم
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تایخی فتح کے باعث پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت کی ٹیم 122پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے اور پروٹیز 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجو د ہیں آسٹریلیا 108پوائنٹس کیساتھ تیسرے، انگلینڈ 101پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر کے پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

فہرست میں نیوزی لینڈ 96پوائنٹس کیساتھ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز 70پوائنٹس کیساتھ آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 59 سال بعد ان کی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی ہے جس کے باعث رینکنگ میں اس کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 15:19:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :