پاک چائنہ فرائنڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ،پی ٹی سی ایل یوتھ کلب نے راوی کلب کو3-0 سے ہرا دیا

اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اسلام آباد کی ٹیم میں شامل کیا جائے گاجو کہ اگست میں چین میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

منگل 16 مئی 2017 12:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پاک چائنہ فرائنڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ میں پی ٹی سی ایل یوتھ کلب نے راوی کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میںوقفے تک پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کو راوی کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں پی ٹی سی ایل یوتھ کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا،فاتح ٹیم کی طرف سے زین نے دو اور نصیر نے ایک گول کیا، (آج) بدھ کو اسلام آباد کلب کا مقابلہ روور کلب سے ہوگا،ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجن ایجوکیشن ، آزاد جموں و کشمیر، پی ٹی سی ایل، راوی، ہالینڈر،الفیصل، اسلام آباد، روور،قائد اعظم، پوپو، ایلیٹ، مہران، القائم، بولان، ینگسسٹر اوربرائیٹ سٹار کی ٹیمیںشامل ہیں، ٹورنامنٹ یکم جنوری 1999ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،اور ٹورنامنٹ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اسلام آباد کی ٹیم میں شامل کیا جائے گاجو کہ اگست میں چین میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی-
وقت اشاعت : 16/05/2017 - 12:45:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :