راجر فیڈرر کا رواں برس شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان

منگل 16 مئی 2017 23:28

راجر فیڈرر کا رواں برس شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2017ء) شہرہ ا آفاق سوئس سٹار اور 18 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر نے رواں برس شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ 35 سالہ فیڈرر جو کہ اس وقت رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں نے کہا کہ مزید کئی سالوں تک اے ٹی پی ٹور جاری رکھنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ جون میں شروع ہونے والے گراس اور ہارڈ کورٹ سیزنز کی تیاری کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف ایک کلے کورٹ ایونٹ میں شرکت کرنا میری ٹینس اور جسمانی فٹنس کے مفاد میں نہیں اسلئے پوری کوچنگ ٹیم کی مشاورت سے میں نے فرنچ اوپن سمیت ریسٹ آف کلے کورٹ سیزن سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فرنچ اوپن کے مداحوں نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا اسلئے انہیں مس کروں گا تاہم کوشش ہو گی کہ آئندہبرس شیڈول ایونٹ میں حصہ لوں۔ واضح رہے کہ فیڈرر کو ایک مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 2009ئ میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔ ۔
وقت اشاعت : 16/05/2017 - 23:28:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :