رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، یورپین لیگز میں زیادہ گولز کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ 19 مئی 2017 14:28

رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، یورپین لیگز میں زیادہ گولز کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) شہرہ آفاق پرتگال اور ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، یورپین لیگز کی تاریخ میں زیادہ گولز کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو نے اسپینش لالیگا میں سیلٹا ویگو کیخلاف میچ میں 2 گولز کرکے سابق انگلش فٹبالر جمی گریوز کا 46 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، یورپین لیگز میں مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے مجموعی طور پر 366 گولز کر رکھے تھے جبکہ رونالڈو نے 367 گولز کرکے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔زیادہ گول کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں جیرارڈ ملر 365 گولز کے ساتھ تیسرے اور ارجنٹائنی اسٹار لائنل میسی 346 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 14:28:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :