15واں علی شبیر ہاکی ٹورنامنٹ ، اجمل خان ہاکی کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 19 مئی 2017 14:41

15واں علی شبیر ہاکی ٹورنامنٹ ، اجمل خان ہاکی کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) سیالکوٹ میں جاری 15ویں علی شبیر ہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آخری میچ کھیلا گیا جس میں اجمل خان ہاکی کلب سیالکوٹ کی ٹیم نے ساجد پرنس ہاکی کلب متراں والی کی ٹیم کوپانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مرحلے کیلئے ٹاپ فور ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ۔پہلا سیمی فائنل الیٹراہاکی کلب اور اجمل خان ہاکی کلب کے درمیان ہوگاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میونسپل ہاکی کلب پسرور اورمینٹس ہاکی کلب سیالکوٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 14:41:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :