افغانستانی کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

جمعہ 19 مئی 2017 15:16

افغانستانی کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) افغانستانی کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، یہ اس کی کالی آندھی کے خلاف پہلی باہمی سیریز ہو گی۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق افغانستانی ٹیم 30 مئی کو ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی اس کے بعد افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 2 جون، دوسرا میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا، افغانستان اور کالی آندھی کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 9 جون سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 11 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جون کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 15:16:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :