چیمپئنز ٹرافی،فاسٹ بائولر محمد عامر بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی کیلئے پر عزم

انگلینڈ کی کنڈیشنز بائولرز کیلئے سازگار ،بھارت کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہیں،میری سوئنگ واپس آ رہی ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ لائن اینڈ لینتھ بھی بہتر ہو رہی ہے،محمد عامر

منگل 23 مئی 2017 14:26

چیمپئنز ٹرافی،فاسٹ بائولر محمد عامر بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی کیلئے پر عزم
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر بھی پاک، بھارت ٹاکرے کیلئے کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز بائولرز کیلئے سازگار ہونے کے باعث وہ بھارت کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میںمحمد عامر نے کہا کہ میں نے ویسٹ انڈیز کے دورہ کے دوران بہت لمبے سپیلز کئے ہیں، میری سوئنگ واپس آ رہی ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ لائن اینڈ لینتھ بھی بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں کی کنڈیشنز بائولرز کیلئے سازگار ہیں، امید ہے کہ میں یہاں بھی بہترین کارکردگی دکھائوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاک، بھارت ٹاکرے کے دوران جو بھی ٹیم دبائو اچھے طریقے سے برداشت کرے گی، فتح اسی کی ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کی طرح بلے باز اور بائولرز چیمپینز ٹرافی میں بھی اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔یاد رہے کہ سرفراز الیون 4 جون کو ایجبسٹن میں روائتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف جبکہ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 14:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :