پاکستانی بلے باز بلال ارشد نے ایک روزہ کرکٹ میں ٹرپل سینچری داغ کر نئی تاریخ رقم کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 23 مئی 2017 23:15

پاکستانی بلے باز بلال ارشد نے ایک روزہ کرکٹ میں ٹرپل سینچری داغ کر نئی تاریخ رقم کر دی
شکارپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی2017ء) پاکستانی بلے باز بلال ارشد نے ایک روزہ کرکٹ میں ٹرپل سینچری داغ کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت کھیلے جانے والے فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے بلال ارشد نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

شکارپور کی جانب سے کھیلتے ہوئے بلال ارشد نے ایک روزہ کرکٹ میں ٹرپل سینچری داغ کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ بلال ارشد نے 9 چھکوں، 42 چوکوں کی مدد سے 175 گیندوں پر 320 رنز کی اننگ کھیلی۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 23:15:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :