سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو کھیلا جائیگا

بدھ 24 مئی 2017 12:44

سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو کھیلا جائیگا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) سری لنکا رواں برس جون اور جولائی میں زمبابوین کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کی میزبانی کریگا ،ْ ہمبنٹوٹا سٹیڈیم دو برس دوری کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمبنٹوٹا دوبارہ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلئے تیار ہے تاہم ابھی اس کی تزین و آرائش کا کام باقی ہے۔ شیڈول کے تحت ہمبنٹوٹا پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز کی میزبانی کرے گا، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی، دوسرا میچ 8 جولائی، تیسرا میچ 10 جولائی جبکہ بقیہ دو میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:44:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :