آل سرگودھا کرکٹ ٹورنامنٹ پولیس کی ٹیم نے جیت لیا

بدھ 24 مئی 2017 15:13

آل سرگودھا کرکٹ ٹورنامنٹ پولیس کی ٹیم نے جیت لیا
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری نے کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام کھیلے گئے چیمپیئن کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح پولیس ٹیم میں انعامات تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد کیا گیا جس میں سرگودھا بھر سی21ٹیموں نے حصہ لیا ،جن میں سرگودہا یونیورسٹی، کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی سی او الیون، سوئی گیس، میڈیا، جوڈیشری، پی ایچ پی ، میئر الیون، ریسکیو1122شامل تھیں۔ فائنل میچ پی ایچ پی قلندر اور ڈی پی او الیون پینتھرزکے مابین کھیلا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں ، صحت مندمعاشرہ کی عکاس ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 15:13:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :