سٹراسبرگ اوپن ٹینس، ففتھ سیڈڈ کیرولین گارشیا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 25 مئی 2017 12:54

سٹراسبرگ اوپن ٹینس، ففتھ سیڈڈ کیرولین گارشیا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
سٹراسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) فرانسیسی ففتھ سیڈڈ کیرولین گارشیا سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں فرانس کی کیرولین گارشیا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی ماگدا لینیٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی شیلبے راجرز نے چین کی وانگ کیونگ کو 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 12:54:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :