اسلام آباد میں یونس خان کے اعزاز میں عشائیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزاررنزاسکورکرنااعزازہے،یونس خان

ہفتہ 27 مئی 2017 00:00

اسلام آباد میں یونس خان کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر خوش اور مطمئن ہیں۔ ؁ اسلام آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہاکہ میں پاکستان کاخوش نصیب کھلاڑی ہوں اوراس پرخوشی ہے۔یونس خان کاکہناتھاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانا اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ یہ میراخواب تھاکہ پاکستان کاکوئی کھلاڑی 30 سے زائد ٹیسٹ سنچریاں کرے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ یہ بھی میرا خواب تھاکہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین نوہزاریااس سے زائد رنز کرے۔انھوں نے بتایاکہ پی سی بی اور میرے مداح چاہتے تھے کہ میں دس ہزاررنزکا یہ ریکارڈ اپنے نام کروں اور اس بات کی مجھے خوشی بھی تھی۔ انھوں نے کہاکہ لوگ انھیں ریٹائرہوتا نہیں دیکھناچاہتے تھے۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 00:00:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :