سٹی ٹریفک پولیس و ڈو لفن سکو اڈ کے ما بین ہو نیوالی بیسٹ آ ف تھر ی سیر یز ڈو لفن نے ایک سنسنی خیز مقا بلہ کے بعد سیریز اپنے نام کر لی

ہفتہ 27 مئی 2017 21:22

سٹی ٹریفک پولیس و ڈو لفن سکو اڈ کے ما بین ہو نیوالی بیسٹ آ ف تھر ی سیر یز ڈو لفن نے ایک سنسنی خیز مقا بلہ کے بعد سیریز اپنے نام کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ڈو لفن سکو اڈ نے سٹی ٹر یفک پولیس لا ہور کی ٹیم کو 08وکٹو ں سے شکست دے دی ۔تفصیلا ت کے مطا بق سٹی ٹریفک پو لیس و ڈو لفن سکو اڈ کے ما بین گز شتہ شب ٹیپ بال فلڈ لا ئٹ بیسٹ آ ف تھر ی ٹو ر نا منٹ ما ڈ لٹا ئون گر ین کر کٹ گر ائو نڈ میں کھیلا گیا جس میں ڈو لفن سکو اڈ اور سٹی ٹر یفک پولیس کے در میان دلچسپ مقا بلہ دیکھنے میں آ یا جہا ں پر دو نوں ڈیپا رٹمنٹ کے تما شا ئی مو جو د تھے جو اپنی اپنی ٹیم کی حوصلہ افز ائی کر تے رہے بیسٹ آ ف تھر ی کے پہلے میچ میںٹر یفک پو لیس نے ڈو لفن کی ٹیم کو 11رنز سے شکست دیدی تاہم دوسر ا میچ ڈو لفن ٹیم نے 35رنز سے اپنے نام کر لیا میچ میںخصوصی بات ایس پی مجا ہد و ڈو لفن فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز ڈولفن سکواڈ شہزاد رفیق اعوان کی 31رنز کی پارٹنر شپ تھی جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا آخری فائنل میچ جو 06اوورزپر مشتمل تھا جس میںپہلے کھیل پیش کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے 71رنز سکور کیے جبکہ ڈولفن ٹیم نے دوسری اننگز کے دوران بہتر ین کھیل پیش کرتے ہو ئے 08وکٹوں سے جیت لیامیچ کی اہم بات ایس پی مجاہد کا آ خر ی اوور میں دھواں دھاربیٹنگ کرنا تھا جس میں انھوں نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر میچ اپنے نام کر لیا اس مو قع پر چیف ٹر یفک آ فیسر لاہور رائے اعجا ز احمد بھی مو جو د تھے جو کھیل سے محظوظ ہو تے رہے اور اپنے کھلاڑیو ں کی حو صلہ افزائی کر تے رہے ڈو لفن سکو اڈ نے بہتر ین کھیل پیش کر تے ہو ئے بیسٹ آ ف تھر ی کر کٹ سیز یز اپنے نام کر لی آ خر میں وننگ ٹیم کو ٹر افی پیش کی گئی ڈولفن سکواڈ کے بہترین آل رائونڈر رضوان حیدر قرار پائے جبکہ آخری میچ میں 05چھکے لگانے والے حسن کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا اسی طرح بہتر ین کھیل پیش کر نے پر دیگر کھلا ڑیو ں کوخصو صی انعاما ت دئے گئے جن میں رضوان ،قدیر، حا فظ حسنین اور جمیل وغیر ہ شا مل ہیں۔

آخر میں ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد اور چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد نے دونوں ٹیموں کو شاباش دی اور اس امر کا اظہار کیاکہ اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد فورسزکی روزمرہ کی ذہنی صلاحیتوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد فورس کو ذہنی و جسمانی طور پر ناصرف ہشاش بشاش رکھتاہے بلکہ معاشرہ میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے اور بالخصوص پولیس اہلکاروں و سینئر آفیسرزکے درمیان روابط مضبوط ہوتے ہیں جس سے فورسز کا مورال بلند ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 21:22:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :