وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ویمنزٹیم( کل) الصبح برطانیہ روانہ ہو گی

قومی وویمن ٹیم کے کوچ صبیح اظہر نے وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی کو ہدف بنا لیا

جمعرات 1 جون 2017 21:10

وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ویمنزٹیم( کل) الصبح برطانیہ روانہ ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم( کل)جمعہ کی الصبح برطانیہ روانہ ہو گی ۔ قومی وویمن ٹیم کے کوچ صبیح اظہر نے وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل رائونڈ تک رسائی کو ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پلیئرز نے ایبٹ آباد میں ایک ماہ سے زائد عرصہ ٹریننگ کی ہے جہاں کی صلاحیتوں اور فٹنس کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا سفر شروع ہونے سے قبل وویمن ٹیم کا 15روز کا تربیتی کیمپ اور 5پریکٹس میچز ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ خواتین پلیئرز وہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہو سکے ۔ صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل قومی وویمن ٹیم 20جون کو ویسٹ انڈیز جبکہ 22جون کو آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچز کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 24جون سے 24جولائی تک کھیلا جائیگا جس میں پاکستان سمیت روایتی حریف بھارت، جنوبی افریقہ ،انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔

میگا ایونٹ میں پاکستان کی قیادت ثناء میر کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر، بی بی ناہیدہ، ماریانہ اقبال ، بسمہ معروف جوریہ خان ، سیدہ نین فاطمہ عابدی ، سدرہ نواز، کائنات امتیاز، اسماویہ اقبال ، ڈایانا بیگ، وحیدہ اختر، ناصرہ سندھو، غلام فاطمہ اور سعدیہ یوسف شامل ہیں ۔وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کا آغاز 25جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے کرئے گی ، 27جون کو پاکستان کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہو گاجبکہ روایتی حریف بھارت کیخلاف گرین شرٹس 2جولائی کو پنجہ آزمائی کرئے گی ، 5جولائی کو پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا، 8جولائی کو نیوزی لینڈ، 11جولائی کی ویسٹ انڈیز اور 15جولائی کو سری لنکا سے مد مقابل ہو گی ،ورلڈ کپ کا سیمی فائنل راونڈ 18اور 20جولائی جبکہ فائنل 23جولائی کو کھیلا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 01/06/2017 - 21:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :