پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 51 برس کے ہو گئے،سالگرہ کل ہفتے کو منائیں گے

جمعہ 2 جون 2017 18:56

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 51 برس کے ہو گئے،سالگرہ کل ہفتے کو منائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ نا زبائولر وسیم اکرم اکیاون برس کے ہو گئے ان کی51 ویں سالگرہ 3جون کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں ان کے مداح اور کرکٹ شائقین مختلف تقاریب منعقد کریں گے اور وسیم اکرم کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم3جون 1966ئ کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین بائولر مانے جاتے ہیں وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیو الے کھلاڑی ہیں انہوں نی356ون ڈے میچز میں502وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم مئی 2003ئ کو کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ ۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 18:56:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :