سفارووا اور سینڈز فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں

پیر 5 جون 2017 22:03

سفارووا اور سینڈز فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) لوسی سفارووا اور بیتھانی میٹک سینڈز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی سوتیلانا کزنٹسوا اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار ملاڈینووک کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 05/06/2017 - 22:03:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :