مارلون سیموئلز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں بلے باز بن گئے

منگل 6 جون 2017 15:28

مارلون سیموئلز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں بلے باز بن گئے
سینٹ کٹس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے آل رائونڈر مارلون سیموئلز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں بلے باز بن گئے، سیموئلز نے افغانستان کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 89 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ایک ساتھ بھارت کے روہت شرما، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، پاکستان کے شاہد آفریدی اور زمبابوے کے ہملٹن مسکڈزہ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، شرما نے 1364، سنگاکارا نے 1382، آفریدی نے 1405 اور مسکڈزہ نے 1413 رنز بنا رکھے تھے جبکہ سیموئلز نے 1423 رنز بنا رکھے ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/06/2017 - 15:28:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :