سری لنکا نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 جون 2017 22:29

سری لنکا نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جون ۔2017ء) سری لنکا نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے سلسلے میں کھیلے میچ میں بھارت کو اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 322 رنز کا ہدف 49 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ اس فتح کیساتھ سری لنکا نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ جبکہ سری لنکا 9 مرتبہ ایک روزہ کرکٹ میں 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔
وقت اشاعت : 08/06/2017 - 22:29:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :