رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ٹم سائوتھی ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے چھٹے کیوی بائولر بن گئے

جمعہ 9 جون 2017 23:18

رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ٹم سائوتھی ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے چھٹے کیوی بائولر بن گئے
کارڈف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بائولر رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے چھٹے کیوی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، ہیڈلی نے 158 وکٹیں لے رکھی تھیں، سائوتھی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں تمیم اقبال اور صابر رحمان کو آئوٹ کر کے ہیڈلی کو زیادہ وکٹوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑا۔

(جاری ہے)

کیویز کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ڈینئل ویٹوری کو حاصل ہے جنہوں نے 297 وکٹیں لے رکھی تھیں۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 23:18:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :