انڈیا سے میچ سے قبل بہت نروس تھا ،ْ پہلی مرتبہ احساس ہورہا تھا کہ کوئی بڑا میچ کھیل رہا ہوں ،ْ فخر زمان

پیر 19 جون 2017 13:15

انڈیا سے میچ سے قبل بہت نروس تھا ،ْ پہلی مرتبہ احساس ہورہا تھا کہ کوئی بڑا میچ کھیل رہا ہوں ،ْ فخر زمان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان کے نوجوان بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ انڈیا سے میچ سے قبل بہت نروس تھے اور اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ یہ احساس ہو رہا تھا کہ وہ کوئی بہت بڑا میچ کھیل رہے ہیں۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نیکہا کہ انھیں پورے پاکستان اور خاص طور پر گھر والوں اور دوستوں کی طرف سے پیغامات موصول ہو رہے تھے کہ انھیں یہ خوشی چاہیے اور کل ہی چاہیے۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے کہا کہ وہ ان پیغامات کی وجہ سے کافی دباؤ کا شکار بھی ہوئے۔میچ سے ایک دن قبل اپنی طبیعت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ایک دن قبل جب وہ گراؤنڈ پر پریکٹس کیلئے آئے تو انھیں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ان کی ٹانگوں میں جان نہیں ۔انھوں نے کہا کہ حالت بہت خراب تھی اور انھوں نے فوراً ٹیم کے طبی عملے سے رابطہ کیا۔فخر نے کہا کہ جسم میں جان ہونے کی ایک وجہ یہ تھی کہ ایک دن قبل انھوں نے روزہ رکھ کر بڑی سخت ٹرینگ کی تھی جس کے دوران شاید ہوا لگ گئی ہو۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:15:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :