ملک بھر میںچمپئنز ٹرافی کے فائنل میں قومی ٹیم کی جیت ،بھارت کی عبرتناک شکست موضوع بحث بنی رہی

عوام کی طرف سے شاندار جیت پر ایکدوسرے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ،سوشل میڈیا پر بھارتیوں پر تابڑ توڑ حملے

پیر 19 جون 2017 13:16

ملک بھر میںچمپئنز ٹرافی کے فائنل میں قومی ٹیم کی جیت ،بھارت کی عبرتناک شکست موضوع بحث بنی رہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) اوول کے تاریخی میدان میں چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں قومی ٹیم کی جیت اور روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست موضوع بحث رہی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر اور کاروبار ی مراکز میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور بھارت کو دھول چٹانا موضوع بنا رہا ۔ روایتی حریف کو عبرتناک شکست کی خوشی میں عوام کی طرف سے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی جاتی رہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا استعمال کرنے والے پاکستانی شائقین کرکٹ اور عوام کی طرف سے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینے کے ساتھ بھارتیوں پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں جبکہ دوسری طرف معمول کے برعکس صف ماتم بچھی ہوئی ہے ۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:16:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :