چین کی قومی فٹبال ٹیم آسٹریلیا میں دو نمائشی میچ کھیلے گی

جمعہ 23 جون 2017 17:45

چین کی قومی فٹبال ٹیم آسٹریلیا میں دو نمائشی میچ کھیلے گی
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چین کی قومی باسکٹ بال ٹیم آسٹریلیا میں ایف آئی بی اے ایشیاء کپ کیلئے دو وارم اپ میچ کھیلے گی ، اس کا انکشاف جمعہ کو کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میلبورن میں نیشنل باسکٹ بال لیگ (این بی ایل ) کی ٹیم میلبورن یونائٹیڈ کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کا دورہ 14جولائی سے شروع ہو گا ، توقع کی جاتی ہے کہ میلبورن یونائٹیڈ کیلئے پوری قوت والی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی اور اگست میں لبنان میں ایشیاء کپ سے قبل چین کو نمایاں چیلنج دے گی۔

میلبورن یونائٹیڈ کے کوچ ڈین ڈٹرمن نے تصدیق کی کہ کرس گولڈنگ ، ڈیوڈ اینڈرسن اور میجوک میجوک جو ایشیا کپ میں آسٹریلیا کی طرف سے کھیلیں گے نمائشی میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 17:45:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :