ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں کل آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 24 جون 2017 16:04

ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں کل آمنے سامنے ہوں گی
پورٹ آف سپین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل اتوار کو پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 30 جون، چوتھا میچ 2 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 16:04:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :