شہریارخان کی کوششوں کی وجہ سے بگ تھری ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

اراکین کی جانب سے کونسل کے ترمیم شدہ آئین کے نفاذ کا متفقہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بہتری کے لئے اہم قدم ثابت ہوگا آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی‘ چیئرمین شہریارخان ،نجم سیٹھی کا پیغام

ہفتہ 24 جون 2017 20:36

شہریارخان کی کوششوں کی وجہ سے بگ تھری ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان کی کوششوں کی وجہ سے بگ تھری ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔اپنے پیغام میں شہریار اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہاکہ اراکین کی جانب سے کونسل کے ترمیم شدہ آئین کے نفاذ کا متفقہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بہتری کے لئے اہم قدم ثابت ہوگا، اب معاملات کو جمہوری انداز میں چلانے کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بگ تھری کے خاتمے کے لئے پی سی بی نے ممبر ملکوں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شہریار خان اور نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی انٹرنیشنل ٹیم کے ستمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے، کونسل کی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک کے ہمراہ مہمان کرکٹرز کی آمد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 20:36:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :