بھارتی شہری نے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اپلائی کردیا

عہدہ دیدیا جائے بدزبان بھارتی کپتان کو منٹوں میں راہ راست پر لے آو ں گا ، اوپندرا ناتھ برمچاری

بدھ 28 جون 2017 16:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے اور کپتان ویرات کوہلی کی لڑائی کے بعد بھارتی مکینیکل انجینئر نے ہیڈ کوچ کیلئے اپلائی کر دیا ،کہا اگر اسے عہدہ دیدیا جائے تو وہ بدزبان بھارتی کپتان کو منٹوں میں راہ راست پر لے آئیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کمبلے کے استعفی سے خالی ہونیوالے عہدے پر تعیناتی کیلئے اوپندرا ناتھ برمچاری نامی مکینیکل انجینئر نے بھی درخواست جمع کروانے کے ساتھ ساتھ وعدہ کیا ہے کہ اگر اسے تعینات کر دیا گیا تو وہ کوہلی کو منٹوں میں ٹھیک کر دیگا۔

(جاری ہے)

30سالہ بھارتی انجینئر کا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی ہی انیل کمبلے کے استعفی کے پیچھے بڑی وجہ ہے، اپنی سی وی میں نوجوان نے لکھا کہ انیل کمبلے کے استعفی کے بعدمیں نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی نشست پر اپلائی کرنے کا سوچا کیونکہ میرا خیال ہے کہ کپتان ویرات کوہلی بطور کوچ کسی لیجنڈ کی ضرورت نہیں ہے ،میں نارواں سلوک کو بھی برداشت کر سکتا ہوں مگر کوئی اور لیجنڈ کرکٹر ایسا نہیں کر سکتا اس لیے میں آہستہ آہستہ کوہلی کو راہ راست پر لے آں گا جس کے بعد بھارتی بورڈ بلاشبہ کسی لیجنڈ کرکٹر کو بطور ہیڈ کوچ تعینات کر دے مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
وقت اشاعت : 28/06/2017 - 16:18:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :